پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

کرونا وائرس کا خدشہ، چین سے سبزیاں آنا بند، ادرک چائنہ کی قیمت 300 سے 350 روپے کلو، لہسن چائنہ کی قیمت 360 روپے کلو تک جا پہنچی

datetime 2  فروری‬‮  2020 |

لاہور ( آن لائن ) کرونا وائرس خدشے کے پیش نظر چین سے سبزیاں آنا بند، چائنہ، ادرک اور لہسن کے دام مزید بڑھ گئے، اتوار بازاروں میں موسمی سبزیاں بھی پہنچ سے باہر ہونے لگیں، عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہیں۔

کرونا وائرس سے سبز مصالحہ جات کی سپلائی بھی متاثر، چین سے سپلائی معطل ہونے پر چائنہ ادرک اور لہسن کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادرک چائنہ کی قیمت 50 روپے اضافے سے 300 سے 350 روپے کلو ہو گئی۔ لہسن چائنہ 90 روپے مہنگا ہوا، قیمت 270 سے 360 روپے کلو تک جا پہنچی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق چین سے ترسیل کم ہونے کی وجہ سے ان اشیاء کی قیمتوں میں تیزی آئی۔ مٹر 5 روپے اضافے سے 120روپے، آلو اور گاجر 6 روپے اضافے سے 34 روپے کلو ہو گئے۔ پیاز بدستور 44 روپے کلو میں فروخت ہوا۔ ٹماٹر کا زور ٹوٹنے لگا اور اصل قیمت کی طرف واپسی ہونے لگی۔ ٹماٹر کی قیمت ایک ہفتے میں 23 روپے کم ہوکر50 روپے کلو رہ گئی۔عوام مہنگائی کے طوفان سے پریشان، کہتے ہیں چند سبزیاں سستی ہوتی ہیں تو دوسری مہنگی ہو جاتی ہیں، مشکل تو برقرار ہی رہتی ہے۔ پالک 30 اور پھول گوبھی 36 روپے کلو فروخت ہوئی جبکہ بینگن کی قیمت 93 روپے کلو رہی، بیس کلو والا آٹا کا تھیلا 790روپے میں دستیاب رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…