جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

گارڈین لندن کی غلط خبر پر ہم نے تین ماہ میں مقدمہ جیت لیا تھا، نوازشریف کے سامنے شہباز زیرو ہیں،چودھری شجاعت حسین نے حکومت کو دو ٹوک پیغام دیدیا

datetime 1  فروری‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے میڈیا کے مختلف سوالات کہ اتحادی کیا کر رہے ہیں پر کہا کہ ہم اتحادی ہونے کے علاوہ ساتھی بھی ہیں اور ساتھ نبھانا خوب جانتے ہیں، اتحادی ہمیشہ اتحاد اور مساوات پر یقین رکھتے ہیں،

ہماری پارٹی بے شک چھوٹی ہے لیکن تجربے کے لحاظ سے ہم نے بھی دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت کی ہے اس کو سامنے رکھتے ہوئے ہم پاکستان تحریک انصاف کو اپنا ساتھی سمجھتے ہیں اور انہیں بھی چاہئے کہ ہمیں اپنا ساتھی سمجھیں نہ کہ دشمن۔ انہوں نے مزید کہا کہ چودھری پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی یا پارٹی کے کوئی بھی رکن بیان دیتے ہیں تو وہ سچائی اور حب الوطنی کی عکاسی کرتے ہیں، بعض دوست ان کا غلط مطلب نکال کر عمران خان کو کلپ دکھا کر اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں، انہیں اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں اپنے ہی لوگوں سے خطرہ ہے۔ شہبازشریف کے لندن کی عدالت میں اخبار کے خلاف کیس کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ یہ کیس شہبازشریف کہاں تک چلاتے ہیں لیکن دنیا کے مشہور ترین اخبار دی گارڈین نے جب ہمارے خلاف غلط خبر چھاپی تو ہم نے پاکستان کے ممتاز وکلاء اعجاز بٹالوی اور محمود اے شیخ کے ذریعے لندن ہائیکورٹ کے کوئنز بنچ میں گارڈین کے خلاف مقدمہ کیا جو تین ماہ تک چلا اور ہم وہ کیس جیت گئے اس پر گارڈین اخبار نے فرنٹ پیج پر معافی نامہ نمایاں طور پر چھاپا۔ اس سوال پر کہ شیخ رشید کے شہبازشریف سے متعلق بیان سے یہ تاثر جاتا ہے کہ شہبازشریف کا اسٹبلشمنٹ سے کوئی تعلق ہے، چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جو بھی آئے جائے ایک چیز یاد رکھے کہ ن لیگ کا ووٹ بینک نوازشریف کا ہے، شہبازشریف نوازشریف کے سامنے زیرو ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…