لاہور( این این آئی )محکمہ اوقاف نے درباروں پر آنے والے زائرین کیلئے چندہ ڈالنے کے لئے الیکٹرک گلے کا استعمال شروع کردیا،پہلے مرحلے میں داتا دربار میں چندہ ڈالنے کیلئے الیکٹرک گلے کی تنصیب کر دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ داتا دربار میں رکھی گی الیکٹرک گلہ مشین صرف نئے نوٹ ہی وصول کرتی ہے پرانے نوٹ مشین واپس نکال دیتی ہے۔زائرین الیکٹرک گلہ مشین میں پرانانوٹ ڈال کر چلے جاتے ہیں
لیکن کچھ دیر کے بعد مشین اسے باہر نکال دیتی ہے جس کا زائرین کو علم ہی نہیں ہوتا۔الیکٹرک گلہ مشین کو آپریٹ کرنے کیلئے اوقاف کی جانب سے ایک ملازم کی خصوصی طور پر ڈیوٹی لگادی گئی ہے۔محکمہ اوقاف کی جانب سے الیکٹرک گلہ مشین رقوم کو چوری ہونے سے محفوظ رکھنے کیلئے لگائی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ الیکٹرک گلہ مشین بھر جانے کے بعد اندر لگے سسٹم سے معلوم ہوجائے گا کہ اس میں کتنی رقم جمع ہوئی ۔