بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

بچ جانے والا سگریٹ کتنا خطرناک ہے؟ نئی تحقیق میں ہوشربا انکشافات

datetime 1  فروری‬‮  2020 |

واشنگٹن(این این آئی)سگریٹ کے ٹکڑے لگ بھگ ہر جگہ جیسے باغات، تفریحی مقامات، گلیوں اور گھروں وغیرہ میں عام نظر آتے ہیں اور ایسا مانا جاتا ہے کہ ہر سال ایسے 5 ہزار ارب ٹکڑے دنیا بھر میں پھینکے جاتے ہیں اور انہیں ماحولیاتی عناصر کے لیے نقصان دہ سمجھا جاتا ہے مگر کبھی بھی ان کو صحت کے لیے مضر نہیں سمجھا گیا۔

تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ یہ بظاہر بیکار ٹکڑے بھی زہریلے کیمیکلز کو کئی گھنٹوں بلکہ دنوں تک خارج کرتے رہتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ انکشاف امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔نیشنل انسٹیٹوٹ آف اسٹینڈرڈ اینڈ ٹیکنالوجی کی تحقیق میں ایک ایسے ہی سگریٹ کے ٹکڑے کا تجزیہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ ٹکڑا ایک سے 5 دن تک ایک جلے ہوئے سگریٹ کے 14 فیصد برابر نکوٹین کا اخراج کرتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ ہم یہ جان کر دنگ رہ گئے کیونکہ ان ٹکڑوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے اور اس وقت اہم اثرات مرتب ہوسکتے ہیں جن ان کو چاردیواری کے اندر یا گاڑی میں پھینکا جائے۔واضح رہے کہ طویل عرصے تک تمباکو نوشی کے صحت پر اثرات کا درست تعین نہیں کیا جاسکا مگر گزشتہ چند دہائیوں کے دوران اس کے بارے میں زیادہ تحقیق ہوئی ہے اور معلوم ہوا ہے کہ یہ عادت جان لیوا ہوسکتی ہے کیونکہ سگریٹ پینے اور سیکنڈ یا تھرڈ ہینڈ دھویں سے بھی کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ دیگر سنگین امراض کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔اس نئی تحقیق کا مقصد یہ جاننا تھا کہ جب سگریٹ پینے کے بعد اس کے ٹکڑے مختلف مقامات پر پھینکے جاتے ہیں تو ان سے کیسے زہریلے کیمیکلز کا اخراج ہوتا ہے۔

تحقیقی ٹیم نے سگریٹ سے خارج ہونے والے سیکڑوں کیمیکلز میں سے 8 کا تجزیہ کیا جن کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے اور اس کے فلٹر کے ایک جز triacetin کا بھی جائزہ لیا گیا۔ٹیم نے 21 سو سگریٹ کو اسموکنگ مشین سے جلا کر ختم کیا اور بجھ جانے پر انہیں ایک اسٹین لیس اسٹیل چیمبر میں رکھ دیا گیا۔انہوں نے دریافت کیا کہ ان ٹکڑوں سے بیشتر کیمیکلز کا اخراج اولین 24 گھنٹوں تک ہوگیا مگر نکوٹین اور triacetin کا 50 فیصد 5 دن بعد بھی موجود رہا۔تحقیقی ٹیم کا کہنا تھا کہ یہ ٹکڑے ان کیمیکلز کا اخراج اس وقت زیادہ شرح سے کرتے ہیں جب ہوا کا درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ گھر میں موجود ایش ٹرے کو ایک ہفتے میں صاف نہیں کرتے تو اس عادت سے دور رہنے والے افراد کی نکوٹین سے متاثر ہونے کی تعداد موجودہ تخمینے سے دوگنا زیادہ ہوسکتی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ سگریٹ پی لینے کے بعد بھی اس میں کیمیکلز کافی عرصے تک موجود رہتے ہیں اور ان ٹکڑوں کو عوامی مقامات پر نہیں پھینکا جائے کیونکہ انہیں ڈی گریڈ ہونے میں کئی سال لگ سکتے ہیں بلکہ ان ٹکڑوں کو ریت سے بھرے سیل بند دھاتی یا گلاس جار میں پھینکا جانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…