ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

ساہیوال کول پاور پلانٹ پر کام کرنے والے 317چینی شہریوں میں کرونا وائرس کی اطلاعات، محکمہ صحت نے اہم ترین اعلان کر دیا

datetime 1  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(این این آئی) کول پاور پلانٹ پر کام کرنے والے 317 چینی باشندوں میں کورونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خدشے پر ساہیوال میں کول پاورپلانٹ پر تعینات 317 چینی باشندوں کی اسکریننگ کی گئی جن میں 15 روز قبل چین سے واپس آنے والے 32 چینی ورکرز میں بھی علامات چیک کی گئیں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی نے کسی بھی چینی ورکر میں کورونا وائرس کی علامات نہ ملنے کی تصدیق کی۔انہوں نے بتایاکہ ساہیوال کول پاور پلا نٹ پر 471 سے زائد چینی باشندے کام کر رہے ہیں جن کا ٹریول ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔ڈاکٹر اظہر نقوی کے مطابق ٹیچنگ اسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کردیا گیا اور عملے کے لیے اسپیشل کٹس اور لباس بھی منگوائے گئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کورونا وائرسز ایک سے زائد وائرس کا خاندان ہے جس کی وجہ سے عام سردی سے لے کر زیادہ سنگین نوعیت کی بیماریوں، جیسے مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم (مرس) اور سیویئر ایکیوٹ ریسپائریٹری سنڈروم (سارس) جیسے امراض کی وجہ بن سکتا ہے۔یہ وائرس عام طور پر جانوروں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر سارس کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ بلیوں کی ایک خاص نسلCivet Catsجسے اردو میں مشک بلاؤ اور گربہ زباد وغیرہ کے نام سے جانا جاتا ہے، اس سے انسانوں میں منتقل ہوا جبکہ مرس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک خاص نسل کے اونٹ سے انسانوں میں منتقل ہوا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…