جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ایران نے سی پیک کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا، دو طرفہ تجارت بڑھانے کا بھی فیصلہ

datetime 31  جنوری‬‮  2020 |

اسلام(آن لائن) ایران کا سی پیک کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار، ایران پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں خصوصا تجارت میں تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ اسلام آباد پالیسی انسٹی ٹیوٹ میں ایرانی سفیر نے جمعرات کو ایران کی سی پیک میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیاہے۔ایرانی سفیر نے پاکستان سے امریکی پابندیوں میں خامیاں تلاش کرنے اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت بڑھانے پر ذوردیا۔پالیسی انسٹی ٹیوٹ میں ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے بھی ”پاک ایران امن اور سلامتی تعاون“ کے موضوع پر لیکچر دیا۔

ایران نے اس سے قبل چین پاکستان اقتصادی راہداری میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ ایرانی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں خصوصا تجارت میں تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔سفیر نے اعتراف کیا کہ بڑے معاشی محاذوں خصوصا سی پیک پر پیشرفت روکنے والے عوامل امریکی پابندیوں کی وجہ سے ہیں۔ایرانی سفیر نے مشرق وسطی میں درپیش امور افغانستان میں امن، دو طرفہ ایجنڈے اور شام میں عسکریت پسند اسلامک اسٹیٹ گروپ یا داعش کے خلاف جنگ میں بعض پاکستانیوں کی شرکت پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور ایران نے اس سے قبل دو طرفہ تجارت میں 5 ارب ڈالر سالانہ، تجارت اور خدمات کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے اوپن بینکنگ چینلز میں اضافے پر اتفاق کیا تھا۔تاہم، ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے اس سمت میں بہت کم پیشرفت ہوئی ہے۔ پاکستان طویل عرصے سے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کو متحرک نہیں کرسکا ہے۔ اسی طرح ایران نے بھی یورپی یونین کے ساتھ پابندیوں کو نظرانداز کرنے کے لئے ایک مالی طریقہ کار تیار کیا تھا، لیکن یہ ناکام رہاتھا۔ مندوب نے پاکستان کو مبارکباد پیش کی جب ان کے تعلقات کی بات کی جائے تو وہ دباؤ میں نہیں آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین سرحدی تعاون میں اضافہ ہوا ہے، اور وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے سرحدی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…