جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی ٹی بیسڈ آٹا سپلائی چین سسٹم کے اجراء کی باضابطہ منظور ی، کمپیوٹرائز سسٹم کے تحت روزانہ کی بنیاد پر آٹے کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے گا

datetime 31  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی حکومت کے نئے تیار کردہ آئی ٹی بیسڈ آٹا سپلائی چین سسٹم کے اجراء کی باضابطہ منظور ی دی ہے، جس کے تحت صوبے میں گندم کے آٹا کے موجود سٹاک، ضلع وائز آٹا کی ڈیمانڈ و سپلائی، شارٹ فال کے رجحان، گوداموں اور ملوں کی جیوٹیگنگ اور ڈیلرز کو آٹا کی فراہمی سمیت تمام امور کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے۔ آٹا کی صوبائی اور ضلع وائز روزانہ کی صورتحال وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کے لئے ڈیش بورڈ پر دستیاب ہو گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا اقدام ہے،اورحسب روایت جدید اصلاحات اور رجحانات کی طرف صوبائی حکومت کی گراں قدر پیش رفت ہے۔ وہ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر خوراک قلندرلودھی، وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، صوبائی محکموں ریلیف، خوراک اور خزانہ کے انتظامی سیکرٹریز، کمشنر پشاور، سٹریٹیجک سپورٹ یونٹ کے سربراہ صاحبزادہ سعید اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بنیادپر تیار کئے گئے ویٹ آٹا سپلائی چین سسٹم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اور اس سسٹم کے باضابطہ اجراء کی منظوری لی گئی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ کمپیوٹرائز سسٹم کے تحت صوبے میں آٹا کی صورتحال کا روزانہ کی بنیادپر جائزہ لیا جاسکے گا، جس کے لئے باضابطہ ڈیش بورڈ موجود ہوگا۔ صوبے میں صوبائی حکومت کے اپنے سستے آٹا کی مقدار وسپلائی سمیت ضرورت کی بنیادپر باہر سے آنے والے آٹا کی مقدار و سپلائی، کارخانوں میں آٹا کی پیداوار اور کس کارخانے سے کس ڈیلر کو کتنی مقدار میں آٹا گیا، یہ تمام تر تفصیلات ڈیش بورڈ پردستیاب ہوں گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مستقبل قریب میں آٹا کی بوریوں پر کیو آر۔کوڈ لگانے کا بھی پروگرام موجود ہے۔ مذکورہ کمپیوٹرائزڈ سسٹم کا آج سے آغاز کردیا گیا ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ کو صوبے میں ٹماٹر، چینی اور آٹا کے نرخوں کے رجحانات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ مذکورہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی و بیشی کے دیگر محرکات کیساتھ اس شے کی مارکیٹ میں کھپت بھی شامل ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ آٹا کی سٹوریج منیجمنٹ کو مزید بہتر کیا جائے اور اس مقصد کے لئے طویل المدتی منصوبہ بندی اور طریقہ کار وضع کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…