جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

بڑے کرپٹ، ملک کو لْوٹیں گے تو پکڑے بھی جائیں گے، احتساب، شفافیت اور اصلاحات سب سے بڑی ترجیحات ہیں، عمران خان کا دبنگ اعلان

datetime 31  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو بڑے کرپٹ لْوٹیں گے تو پکڑے بھی جائیں گے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عمران خان نے سابق زیر قانون اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان سے ملاقات کی۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بابر اعوان نے وزیراعظم کو مختلف آئینی، قانونی اور سیاسی

امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ احتساب، شفافیت اور اصلاحات سب سے بڑی ترجیحات ہیں، ادارے اتنے مضبوط کرنے کی کوشش کروں گا جتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔وزیراعظم نے کہا کہ اداروں کا نام ریاست بھی ہے اور جمہوریت بھی، بڑے کرپٹ ملک کو لوٹیں گے تو پکڑے بھی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، احساس پروگرام کے تحت نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم سے گفتگو میں بابر اعوان نے کہا کہ احتساب اور اصلاحات کا ایجنڈا حکومت کی درست سمت کا تعین ہے، معاشی حالات میں بہتری کے لیے حکومت نے بر وقت اقدامات اٹھائے۔بابر اعوان نے کہا کہ قومی اور عالمی سطح پر معیشت کے مثبت اعشارئیے حوصلہ افزا ہیں، حالات میں بہتری کے ثمرات جلد عوام تک پہنچ سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…