منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کروڑوں کا سونا لوٹنے والے سالہ بہنوئی گرفتار دونوں قاتل نکلے جانتے ہیں دونوں نے مل کرمقتولہ کائنات کیساتھ کیا ظلم کیا تھا ؟ جو اس کی موت کا سبب بنا تھا ؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 31  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)لیاقت مارکیٹ میں سنار کی دکان سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹنے والے گرفتار، سالا بہنوئی قتل کی واردات میں ملوث نکلے۔ گرفتار ملزمان عدالت سے مفرور اشتہاری بھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سعودآباد میں واقع لیاقت مارکیٹ میں سنار کی دکان سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹنے والے گرفتار ملزمان

قمر شہزاد ولد نظام الدین اور لیاقت علی عرف استاد ولد غلام محی الدین سالا بہنوئی ہیں، پولیس کے مطابق گرفتار سالا بہنوئی حیدرآباد تھانہ پنیاری میں قتل کے مقدمے میں عدالت سے مفرور اشتہاری ہیں، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ملزم قمر شہزاد کی بیوی کائنات کو مل کر قتل کرنے کا انکشاف کیا، ملزم قمر شہزاد نے انکشاف کیا کہ سال 2015 میں اس کے بہنوئی لیاقت عرف استاد اور اس کی بہن حمیدہ زوجہ لیاقت نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے ہم تینوں نے مل کر کائنات پر تشدد کیا جس کی وجہ سے کائنات شدید زخمی ہوگئی جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی جس کے قتل کا مقدمہ مقتولہ مسما کائنات کے والد ناصر خان کی مدعیت میں تھانہ پنیاری حیدرآباد میں درج ہے، قتل کے مقدمے میں قمرشہزاد اور اس کا بہنوئی لیاقت، ہمشیرہ حمیدہ نامزد ملزمان ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…