برسلز( آن لائن )یورپی یونین نے اپنے رکن ممالک کو اجازت دے دی ہے کہ وہ اپنے جدید ترین 5 جی موبائل نیٹ ورکس کے لیے چینی کمپنی ہواوے کے تیار کردہ آلات استعمال کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ خود کر سکتے ہیں۔ یورپین کمیشن نے رکن ملکوں میں جدید ترین تیز رفتار وائرلیس نیٹ ورک کے لیے سائیبر سکیورٹی کے رہنما اصولوں کا اعلان گذشتہ روز کیا گیا ہے۔امریکہ نے سلامتی وجوہات کی بنا پر ہواوے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا
لیکن یورپ نے ایسا نہیں کیا۔رہنما اصولوں میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نیٹ ورکس سے انتہائی خطرناک آلات کے فراہم کنندگان کو خارج یا محدود کر دیا جائے۔ انہوں نے سفارش کی ہے کہ کسی ایک کمپنی پر انحصار کرنے کے بجائے 5 جی فراہم کرنے والی مختلف کمپنیوں کے آلات استعمال کیے جائیں۔ یورپین کمیشن نے رکن ملکوں سے کہا ہے کہ سائیبر سکیورٹی کے سلسلے میں کیے جانے والے اپنے اپنے اقدامات کے بارے میں کمیشن کو جون تک رپورٹ پیش کریں۔