لاہور(این ا ین آئی) پاکستان ریلوے نے ٹکٹ خریدنے کے لیے شناخت کی شرط لازمی قرار دے دی، شناختی کارڈ نہ ہونے پرڈرائیونگ لائسنس، محکمانہ کارڈ، سکول کارڈ کی کاپی دکھانا ہوگی۔پاکستان ریلوے نے ٹکٹ بکنگ کے لیے نئی ایڈوائزی جاری کردی جس میں ٹکٹ خریدنے کے لیے شناخت کی شرط لازمی قرار
دے دی گئی ہے۔اس سلسلے میں پاکستان ریلوے نے ملک بھر کے تمام ڈویژنزکو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شناختی کارڈ نہ ہونے پرڈرائیونگ لائسنس، محکمانہ کارڈ، اسٹوڈنٹ کارڈ کی کاپی دکھانا ہوگی اور دوران سفرٹکٹ جاری کرنیوالے ریلوے افسران کو بھی عمل کرناہوگا۔