منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

چین میں پھنسے طلبہ کو واپس نہیں لا سکتے، پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور کا صاف جواب

datetime 30  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور عندلیب عباس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے چین میں پھنسے طلبہ کو واپس نہیں لا سکتے۔قومی اسمبلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی مشکلات کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پر پارلیمانی سیکریٹری خارجہ عندلیب عباس نے بتایا کہ چین میں 28 ہزار پاکستانی طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں

جبکہ ووہان میں 500 سے 800 کے قریب طالبعلم پڑھ رہے ہیں۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں شروع ہوا جس میں پارلیمانی سیکریٹری خارجہ عندلیب عباس نے کہا کہ کرونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں اور پھر انسانوں سے انسانوں میں پھیلتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عالمی ادارے برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کچھ حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔عندلیب عباس نے کہا کہ چینی حکومت کی جانب سے صوبہ ووہان کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ ہماری حکومت 3 لیولز پر اس حوالے سے کام کر رہی ہے۔رکن قومی اسمبلی نے بتایا کہ قومی ادارہ صحت پاکستان میں وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔کورونا وائرس سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر پارلیمانی سیکریٹری عندلیب عباس نے ایوان میں جواب دیا کہ متاثرہ افراد کو 14 روز تک باہر نکلنے نہیں دیا جاسکتا اور ان کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ چار پاکستانی طالب علموں میں سے ایک طالب علم میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔رکن قومی اسمبلی نے بتایا کہ ہزاروں طلبہ چین میں موجود ہیں وہ طلبہ و دیگر افراد فی الوقت اس لیے نہیں آسکتے تاکہ وائرس کو پھیلنے سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں کورونا وائرس کے تدارک کے لیے ایمرجنسی کے ساتھ وارڈز تک مختص کئے جاچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…