ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سندھ میں یوتھ منسٹر ہی نہیں، نوجوان کہاں جائیں؟سوالات اٹھ گئے

datetime 29  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ایک بار پھر سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ کا حال یہ ہے کہ صوبے میں یوتھ منسٹر ہی نہیں۔ایک انٹرویو میں عثمان ڈار نے کہا کہ سندھ میں یوتھ منسٹر نہیں ، کراچی اور سندھ کے نوجوان بڑی تعداد میں ہیں، وہ کہاں جائیں۔انہوںنے کہاکہ سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ وزیر اعظم کے ساتھ ایک پیج پر ہیں

لیکن سندھ کے وزیر اعلیٰ وزیر اعظم کے ساتھ ایک پیج پر نہیں، دیگر صوبوں میں آئی جی تبدیل ہوئے تو اتفاق سے کیے گئے، یہاں صورت حال ویسی نہیں، سندھ حکومت بار بار اٹھارویں ترمیم کے پیچھے نہ چھپے۔عثمان ڈار نے کہا کہ ریلوے کا خسارہ 40 ارب تھا جو شیخ رشید 32 ارب روپے پر لے آئے، پی ٹی آئی حکومت تباہ حال اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پی آئی اے بھی خسارے کا شکار تھی جسے ٹھیک کر رہے ہیں، اداروں کی تباہ حالی کے بارے میں ان 2 پارٹیوں سے پوچھا جائے جو 35،40 سال سے جو حکمرانی میں رہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…