اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کی جی ڈی اے کے رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 28  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی جی ڈی اے کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنماؤں نے کنگری ہاؤس میں ہونے والی اہم ملاقات میں وزیر اعظم سے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی تبدیلی موخر کرنے کا مطالبہ کیا۔جی ڈی اے رہنماں کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ کا مطالبہ نہ مانا جائے،

اس طرح افسران کو ڈرا دھمکا کر ہٹایا جاتا رہا تو کون کام کرے گا، اس سلسلے میں ہم نے چند تجاویز آپ کے نمایندے گورنر کے سامنے پیش کر دی تھیں۔تاہم وزیر اعظم عمران خان نے یہ کہہ کر انہیں حیران کر دیا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس بارے میں انھیں کچھ نہیں بتایا، اب تو میں آئی جی سندھ پولیس تبدیل کرنے کا کہہ چکا ہوں۔ وزیر اعظم نے ان معاملات پر گورنر سندھ پر بھی اظہار ناراضی کیا، اور جی ڈی اے رہنماں سے کہا کہ آئندہ اسد عمر سندھ اور جی ڈی اے کے ساتھ معاملات دیکھیں گے۔تاہم جی ڈی اے وفد نے کہا کہ اسد عمر کو اسلام آباد میں کون ڈھونڈے گا، اگر سندھ کی سیاست میں آپ کو دل چسپی نہیں ہے تو ہمیں صاف بتا دیا جائے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس پر جواب دیا کہ وہ مرکز اور پنجاب میں مصروف تھے۔‎

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…