منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی معاملہ عدالت جا پہنچا

datetime 28  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔  میاں محمد فیصل نے ایڈووکیٹ جہانگیر خان جدون کے ذریعے درخواست دائر کی،درخواست میں کہاگیاکہ 2018الیکشن کے نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے، الیکش کمیشن میں فیصل واوڈا نے دہری شہریت نہ ہونے کا

جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔درخواست میں کہاگیاکہ فیصل واوڈا نے دہری شہریت چھپا کر اور جھوٹ حلف دے کر بددیانتی کی۔درخواست میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ واضح کر چکی کہ نامزدگی فارم جمع کراتے وقت دوہری شہریت چھوڑنے کاسرٹیفکیٹ دینا ضروری ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ فیصل واوڈا کو دوہری شہریت رکھنے اور جھوٹا حلف نامہ دینے پر نااہل کیا جائے،فیصل واوڈا کی ممبرشپ فوری معطل کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر ریکوری کی جائے۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا، سیکرٹری کابینہ ڈویڑن اور سیکرٹری قانون وانصاف درخواست میں فریق بنایا گیا ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سیکرٹری قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان درخواست میں فریقوفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کو بطور وزیر کام کرنے سے روکا جائے، فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دے کر کراچی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ انتخابات کرائیں جائیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…