جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ہمارے ملک میں کسی مثبت چیز کو مثبت نہیں سمجھا جاتا، پشتون تحفظ موومنٹ فاٹا میں ظلم زیادتی کے نتیجے میں بنی، عثمان کاکڑ و حاصل بزنجو کا دھماکہ خیز دعویٰ

datetime 27  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بلوچستان رہنما سینیٹر عثمان کاکڑ اور میر حاصل بزنجو نے کہاہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ فاٹا میں ظلم زیادتی کے نتیجے میں بنی، معاملے پر وزیر داخلہ سینٹ میں آکر بیان دیں اور چیئر مین سینٹ منظور پشتین کی رہائی کے لئے رولنگ دیں۔پیر کو نکتہ اعتراض پر سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہاکہ رات کو ایک بجے پشاور سے منظور ہشتین کو گرفتار کیا اور ڈی آئی خان لے گئے۔

انہوں نے کہاکہ منظور پشتین کے ساتھ پانچ لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی ایم کے کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے،حکومت پشتونوں کو اشتعال دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک میں ہر بڑے شخص پر مقدمات ہیں اس کی آڑ میں پی ٹی ایم کارکنان کی گرفتاری درست نہیں،منظور پشتون کو فوری رہا کیا جائے۔میر حاصل بزنجو نے کہاکہ پشتون تحفظ موومنٹ فاٹا میں ظلم زیادتی کے نتیجے میں بنی،ہمارے ملک میں کسی مثبت چیز کو مثبت نہیں سمجھا جاتا۔ انہوں نے کہاکہ کہنے کو بہت الزامات لگے تاہم آج تک پی ٹی ایم پر ایک ٹھوس الزام نہیں ہے،ان کا مطالبہ تھا چیک پوسٹ ختم کرو، بے گھر لوگوں کو معاوضہ دو،محسن داوڑ اور علی وزیر کو بلا وجہ گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ رولنگ دیں کہ منظور پشتین کو رہا کیا جائے،وزیر داخلہ آکر اس پر بیان دیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…