اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ حکومتی جماعت تحریک انصاف کے باغی ارکان اور ان کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما رانا تنویر نے وزیراعظم عمران خان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عمران خان کو ملک سنوارنے کا
پورا موقع دیا لیکن انہوں نے دیوالیہ کر دیا ۔ انہوں نے فوری انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے باغی ارکان اور ق لیگ کے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ، سلیکٹیڈ حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے ۔ رانا تنویر نے اپنے بیان میں لندن جانے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لندن ہمیں طلب کیا گیا نہ علم ہے ، وفاق اور پنجاب میں تبدیل ہمارے ٹارگٹ ہیں لہٰذا کوئی لندن پلان نہیں بن رہا ۔