سرگودھا(این این آئی) حکومت پنجاب کی طرف سے آٹا بحران پر قابو پانے کے لئے اضلاع کے آٹا سیل پوائنٹس اور ٹرکنک پوائنٹس پر آٹا کے نرخوں میں تضاد نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت تمام اضلاع میں آٹا بحران پر قابو پانے کے لئے فلور ملوں کے ذریعے آٹا سیل پوائنٹس اور ٹرکنک پوائنٹس کا اجراء کیا
جن پر آٹا کے نرخوں میں تضاد سامنے آ رہا ہے جس میں کسی جگہ 790 روپے کہیں 795 روپے اور متعدد پر 805 روپے 20 کلو آٹا تھیلوں کی فروخت جاری ہے اس طرح اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لئے انتظامیہ کی کارکردگی کا پھول کھل کر عوام کے سامنے آ گیا ہے دوسری طرف چینی کی قیمتوں میں اضافہ حکومت اور انتظامیہ کے لئے چیلنج ہے۔