رحیم یار خان (این این آئی) ذرا نم ہوتو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی، رحیم یار خان کے پرائمری پاس اصغر علی نے 35 سال سے ایک درخت کے نیچے ٹھیہ لگاکر اپنے بچوں کے لئے روزی روٹی کماکر اعلی تعلیم یافتہ بنادیا، اوجری پکا کر لوگوں کو سستا کھانا کھلانے والے باپ کا بیٹا گریجویشن مکمل کررہاہے، جبکہ بیٹی کو انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرواکر اب اعلی تعلیم کے لئے اسلام آباد کی
نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنولوجی میں داخلہ لے کردیاہے اوراس نے خود بھی حج کیا ہوا ہے، اصغرعلی کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کو محنت کرکے حلال رزق سے پالا ہے ،امید ہے اس کا کہنا ہے میرے پاس بڑے بڑے سرمایہ دار بھی اپنی گاڑیاں دور کھڑی کرکے زمین پر بیٹھ کر کھانا کر خوش ہوتے ہیں، میرا خواب ہے کہ میرے بچے ایک دن اعلی تعلیم مکمل کرکے ملک اور قوم کی خدمت کریں گے ۔