جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعلی عثمان بزدار سے مستعفی مسلم لیگ (ن) نے انتہائی قدم اٹھا لیا

datetime 24  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔ رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردا دکے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کے خاتمے کی قلعی کھول دی ہے،دس سال بعد پاکستان

میںکرپشن مزید بڑھ گئی ہے،پنجاب میں ایک بھی میگاپروجیکٹس شروع نہ ہونے کے باوجود 300فیصد کرپشن بڑھ گئی ہے،پنجاب میں پہلے جو فائل ایک ہزار میں نکلتی تھی اب وہی فائل پانچ سے دس ہزار میں نکل رہی ہے،نئے پاکستان میں ایس ایچ او اور پٹواری کے ریٹ 25سے 30ہزار تک پہنچ گئے ہیں،زمین کی فرد نکالنے کا کا ریٹ 25ہزار تک پہنچ گیا ہے،جاب میں 16ماہ کے دوران حکومت کی کوئی رٹ نظر نہیں آئی۔مزید کہاگیا ہے کہ عام آدمی کیلئے انصاف کی فراہمی ناممکن بات ہو گئی ہے،نرشوت دینے کے باوجود شہریوں کے جائز کام بھی نہیں ہو رہے،وزیراعظم عمران خان کے نامزد کردہ وزیراعلی عثمان بزدار کی سرپرستی میں پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے،پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی وزراکی فوج کرپشن میں سرفہرست رہی ہے۔ مطالبہ ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار فی الفور اپنے عہدے سے مستعفی ہوں،پنجاب کے عوام مزید ایسے نا اہل حکمرانوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…