پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں؟ فیصلے کی گھڑی آگئی

22  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن  )ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا آخری دور شروع پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں فیصلہ آج ہوگا ۔پاکستانی وفد نے ایف اے ٹی ایف کی 22 سفارشات پر عملدرآمد جبکہ کالعدم تنظیموں پر پابندیوں کے حوالے سے فیٹف کو بریفنگ دی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان بیجنگ میں مذاکرات جاری ہیں جبکہ آج مزاکرات کا آخری دور ہوگا

پاکستان کا گرے لسٹ میں رکھے جانا یا نکالنے کا  اہم فیصلہ آج ہوگا۔زرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف حکام کو گذشتہ ساڑھے 4ماہ کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔زرائع نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات  کے پہلے دور میں ایف اے ٹی ایف کے سوالات پر پاکستان کی جوابی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا،وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اٹھائے گے ٹھوس اقدامات پر ایف اے ٹی ایف کو تفصیلی بریفنگ دی۔زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں ایف اے ٹی ایف کے سوالات پروفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اٹھائے گے ٹھوس اقدامات پر ایف اے ٹی ایف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ذائع کے مطابق  ایف اے ٹی ایف حکام کو بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے کیس رجسٹریشن میں 451 فیصد اضافہ ہوا۔بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیرر فنانسنگ کی حوالے سے گرفتاریوں کی شرح 677 فیصد اور کیسز میں سزائیں دینے کے عمل میں 403 فیصد اضافہ ہوا۔ٹیرر فنانسنگ کے کیسز میں 31 کروڑ 42 لاکھ کی برآمدگی ہوئی جبکہ دسمبر 2019ء تک ٹیرر فنانسنگ کے 827 کیس رجسٹرڈ ہوئے۔حماد اظہر نے ایف اے ٹی  ایف حکام کو دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اندر کالعدم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں جبکہ منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اٹھائیگئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے منی لانڈرنگ ایکٹ میں فیٹف سفارشات کے مطابق ترمیم سے آگاہ کیا  جبکہ منی لانڈرنگ ایکٹ میں جرمانے اور سزاؤں کی تفصیلات بھی بتائی  گئیں جس کے مطابق منی لانڈرنگ میںملوث افراد کو ایک سال سزا،50 لاکھ جرمانہ کیا جائے گا ۔آج ایف اے ٹی ایف اور پاکستانی وفد کے آخری دور میں فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ میں ترمیم پربریفنگ دی جائے گی اور پاکستانی وفد نے سے سوالات  بھی کئے جائیں گے  آج پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…