جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت کا قیام ؟عثمان بزدار کی تبدیلی کیلئے صرف 12ووٹ درکار ، حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

datetime 22  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے کہا ہے کہ جعلی حکومت جلد رفو چکر ہونے والی ہے۔عثمان بزدار کی تبدیلی کیلئے صرف 12ووٹوں کی ضرورت ہے۔مسلم لیگ (ن) جب چاہیے پنجاب میں حکومت بناسکتی ہے۔پنجاب میں عثمان بزدار برائے نام وزیراعلیٰ رہ گئے ہیں۔سولہ ماہ کے دوران پنجاب میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔

قوم کا اربوں روپے بچانے کی دعوے کرنے والے کفاعت شعاری کے نام پر شاہ خرچیاں کررہے ہیں۔اورنج لائن ٹرین کو سفید ہاتھی کہنے والے اس کے ساتھ سلفیاں بناکر شوق پورے کررہے ہیں۔شہبازشریف اور ان کی ٹیم نے جتنی محنت اور لگن سے پنجاب کو سنوارہ ہے بزدار حکومت کے نااہل وزیروں نے اتنی لگن سے ہی پنجاب کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا بہت جلد عوام کی اس نا اہل حکمران طبقے سے جان چھوٹنے والی ہے۔تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے ملک میںدو نظام بنادیے ہیں۔امیر کیلئے الگ سسٹم اور غریب کیلئے الگ سسٹم بنادیا گیا ہے۔جس ملک کا وزیر اعظم اپنی کم تنخواہ کا رونا روئے وہ ملک و قوم کا خیرخواہ کیسے ہو سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…