کوئٹہ( آن لائن )ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چینی بھی مہنگی کردی گئی جس سے عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی بلوچستان سمیت سندھ اور پنجاب میں فی کلو چینی 5 روپے اضافے کے ساتھ مہنگی کردی گئی جس کے باعث مٹھائی، کیک، بیکری آئٹمز اور دیگر میٹھی اشیا کی قیمتوں میں 100 سے ڈیڈھ سو روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے کراچی میں چینی کی قیمت میں 4 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد فی کلو چینی 78 روپے ہو گئی ہے جب کہ کوئٹہ میں فی کلو چینی 5 روپے اضافے کے
ساتھ 80 روپے میں فروخت کی جارہی ہے لاہور میں فی کلو چینی کی قیمت ڈھائی روپے بڑھا کر 80 روپے میں فروخت کی جارہی ہے جب کہ پشاور میں چینی کی قیمت 73 روپے فی کلو تھی جو اب 5 روپے اضافے کے بعد 78 روپے ہوگئی ہے وزیر اعظم عمران خان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیا اور بحران سے نمٹنے کیلئے گرینڈ آپریشن کی ہدایت کی ہے جب کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بحران سے نمٹنے کے لیے تین لاکھ میٹرک ٹن گندم برآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔