ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

’’ آٹا 42 سے 45 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوگا‘‘  کتنے ملین ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں ، بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 21  جنوری‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ رواں مالی سال پنجاب کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئے گندم پر 71 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے،پنجاب پاکستان کا واحد صوبہ ہے جس نے رواں سیزن میں کسانوں سے گند م خریدی ہے اور پنجاب میں 23 ملین ٹن گند م کے ذخائرہ موجود ہیں ،پنجاب بڑا بھائی ہونے کے ناطے دوسرے صوبوں کو بھی گندم فراہم کر رہا ہے ،

حکومت 1375 روپے فی من کے حساب سے فلور ملوں کو گندم دے اور وہ  مہنگاآٹا فروخت کریں یہ کہاں کا انصاف ہے ،اگر ہم عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کے لئے گندم پر اربوں روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں تو حکومت پوچھنے کا بھی حق رکھتی ہے ،پنجاب میں 894 رجسٹرڈ فلور ملیں ہیں جن میں سے 814 فلور ملیں چل رہی ہیں ،ایسی بھی ملیں ہے جو سارا سال بند رہتی ہیں اور اپنا گند م کا کوٹہ باہر فروخت کر دیتی ہیں،عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اور ہم عوام کے حقوق کا تحفظ ہرقیمت پر کریں گے ،مافیاز ہر سیزن میں دیہاڑی لگاتے رہے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا ،وزیر اعلی پنجاب کا واضح پیغام ہے کہ عوام کو آٹا اور دیگر اشیاء ضروریہ کی مقرر ہ نرخوں پر فراہمی کے لئے آخری حد تک جائیں گے اورسابق حکمرنوں کی طرح شعبدہ بازی نہیں ہوگی ۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی آر آفس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان اور وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سابق حکومت کے دور میں آخری رمضان ا لمبارک کے دوران رمضان بازاروں میں 22 دنوں میں سوا نو ارب روپے کی سبسڈی آٹے پر دی گئی جبکہ ہماری حکومت نے رمضان المبارک کے دوران 2.33 ارب روپے کی سبسڈی دی اور اسطرح غریب قوم کے سواسات سو کروڑ روپے مافیاز کی جیبوں میں جانے سے بچائے جس سے نام نہاد فلور ملوں کو تکلیف ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ

ہم ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے بلکہ مافیاز کے خلاف لڑیں گے ۔غریب عوام کے خون پسنے کے کمائی پہلے ضائع ہونے دی اور نہ آئندہ ضائع ہونے دیں گے ۔نام نہاد فلور ملز ایسوسی ایشن حکومت اور سٹیٹ بنک سے ریبیٹ لیتی رہی ہے ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔سب سے پہلے عوام کی خوراک کی ضروریات پوری کریں گے کیونکہ ہم عوام کو جواب دہ ہے کسی مافیا کو نہیں ۔حکومت سے رعائتی نرخوں پر

گندم حاصل کر کے بازاروں اور چکیوں پر فروخت کرنے والوں نے عوام کا استحصال کیا ہے یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ان کے مفادات پر زد پڑی ہے تو انہیں تکلیف ہوئی ہے ۔حکومت سے رعائتی نرخوں پر گندم حاصل کرنے والی فلور ملیں پاپند ہیں کہ وہ100 کلوگرام کی حاصل کی گئی ایک بوری گندم کا 60 کلو آٹا ،24 کلو میدہ اور 16 کلو چوکر بنائیں لیکن یہ ملیں ایسا نہیں کر رہی تھی یہ 30 فیصد آٹا

اور 70 فیصد میدہ بنا رہی تھی ۔جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے واویلا شروع کردیا ۔حکومت عوام کے مفادات کی محافظ ہے اور ہر قیمت پر اپنی ذمہ داری نبھائے گی ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے رجسٹرڈ چکیوں کو روزانہ 500 کلو گرام رعائتی نرخوں پر گندم فراہمی کا فیصلہ کیا ہے اور یہاں آٹا 42 سے 45 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوگا اور چکیوں کو گند م کی فراہمی آج سے

شروع کر دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلور ملیں 15 کلو آٹے کے تھیلے بنا کر مہنگے داموں فروخت کررہی تھیںجب 15 کلو کے تھیلے بند کئے گئے تو نام نہاد فلور ملز ایسوسی ایشن کو اس کی بھی تکلیف ہوئی ۔جب ان کے خلاف گھیرا تنگ ہوا اور ان کے مفادات پر زد پڑی تو انہوںنے میرے خلاف بولنا شروع کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نہ توملیںہیں اور نہ ہی آٹے کی چکیاں، جب 2014 میں کنفلیکٹ آف انٹرسٹ کا قانون آیا تو میں اپنے ذاتی کاروبار کے شیئر بیج کر کاروبار سے باہر نکل گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کا ممبر ہونے کے ناطے عوام کے مفادات کا تحفظ میری ذمہ داری ہے اور میں یہ ذمہ داری پوری کروںگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…