ہفتہ‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2024 

نیلم میں برفانی تودے سے تباہی کا شکار علاقے سے 22 گھنٹے بعد زندہ نکالی گئی بچی صفیہ دم توڑ گئی

datetime 16  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیلم (این این آئی)وادی نیلم میں برفانی تودے سے تباہی کا شکار علاقے سے 22 گھنٹے بعد زندہ نکالی گئی بچی صفیہ بھی دم توڑ گئی جس کے بعد ان واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق برف باری اور تودے گرنے سے ہونے والی تباہی میں 56 افراد زخمی ہوئے ۔

صرف وادی نیلم میں دو سو سے زائد مکانات اور 22 دکانوں کو نقصان پہنچا برف باری سے متاثرہ علاقے سے 22 گھنٹے بعد زندہ نکلنے والی بچی صفیہ بھی انتقال کر گئی ہے، ان واقعات کے بعد برفانی تودے گرنے کے واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہو گئی۔ایس ڈی ایم اے کے مطابق وادی نیلم میں 200 سے زائد مکانات اور 22دکانیں متاثر ہوئی ہیں اور 56 افراد زخمی ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے گائوں بگولی میں برفانی تودے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن پھر شروع ہو گیا ،وادی لیپہ میں برف باری سے متاثرہ شاہراہ کی بحالی کیلئے محکمہ تعمیراتِ عامہ نے ہنگامی بنیادوں پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔بھاری مشینری نے 15 روز سے بند لیپہ شاہراہ سے برف ہٹانا شروع کر دیا ، راستوں کی بندش سے یہاں ایک لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی محصور ہو کر رہ گئی ۔سیکرٹری تعمیراتِ عامہ شاہرات غلام بشیر مغل نے اہلکاروں کو سڑکوں کی بحالی کے لیے بھرپور اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ متاثرہ علاقوں کے عوام کی مشکلات میں کمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے دو دیہات بگولی اور سرگن سیری میں گرنے والے برفانی تودوں سے ہوئے جانی نقصان نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ۔لینڈ سلائیڈنگ کے بعد اب بھی کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…