پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس   بھارتی فوجی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لے لیا گیا ،بھارت اور امریکا کو دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیدیا گیا 

datetime 14  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی/آن لائن) کورکمانڈر کانفرنس نے بھارتی فوجی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارتی فوجی قیادت کے پاکستان کے خلاف جارحانہ بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، ایسے بیانات کے خطے کے امن و استحکام پر منفی اثرات ہونگے جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کا اہم شراکت دار ہے،

پاکستان قومی سلامتی اور دفاع پرسمجھوتہ کیے بغیر اپنا ذمہ دارانہ مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 228ویں کورکمانڈر کانفرنس منگل کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔ فورم نے جیو سٹریٹجک ،علاقائی و قومی سلامتی صورتحال ، داخلی سلامتی صورتحال اور سرحدی و کنٹرول لائن کی صورتحال اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ شرکاء نے مشرق وسطی کی امریکہ ایران تنازعہ کے تناظر میں بدلتی ہوئی سلامتی کی صورتحال اور اس کے علاقائی امن و سلامتی پر اثرات کا بھی جائزہ لیا ۔ کورکمانڈر کانفرنس نے بھارتی فوجی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لیا، بھارتی فوجی قیادت کے پاکستان کے خلاف جارحانہ بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، ایسے بیانات کے خطے کے امن و استحکام پر منفی اثرات ہونگے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورکمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کا اہم شراکتدار ہے، پاکستان خطے میں امن سلامتی کے لئے اہم اور نمایاں خدمات ہیں ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو  میں منعقد ہوئی جس میں خطے اور ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ ایران امریکہ تنازعہ کے تناظر میں مشرق وسطی کی

صورتحال پر بھی غور کیا گیا ہے، منگل کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی ہے، جس میں خطے اور ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کورکمانڈر کانفرنس میں داخلی سلامتی، سرحدی اور ایل او سی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا غیر ذمہ دارانہ بیان خطے کے امن پر اثرانداز ہو سکتا ہے، خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کا کردار نمایاں ہے، قومی سلامتی اور مادر وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان خطے میں امن و سلامتی کا اہم شراکت دار ہے، اور خطے کیلئے امن کے لئے پاکستان کی اہم خدمات ہیں، پاکستان امن و سلامتی کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا، کورکمانڈر کانفرنس میں امریکہ، ایران تنازع کے تناظر میں مشرق وسطی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…