لاہور( آن لائن )ادکارہ بشری انصاری کئی سالوں سے اپنی اداکاری کی وجہ سے لوگوں کے دلوں پر راج کررہی ہیں۔بشری انصاری آج بھی کسی ڈرامے کا حصہ بن جائیں تواس ڈرامے میں اپنی اداکاری کی بدولت جان ڈال دیتی ہیں،حال ہی میں انہوں اپنی طلاق کی خبروں پر پہلی بار گفتگو کی ہے۔معروف اداکار و ہوسٹ احسن خان کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے بشری انصاری کا کہنا تھا کہ لوگوں نے اداکاروںکے حوالے سے خوشگوار فیملی کا ذہن بنایا ہوتا ہے۔مجھے طلاق ہوئے کئی سال ہو گئے ہیں۔
ہم نے فیملی لائف اچھے امیج کے ساتھ گزاری ہے لیکن اس میں جب تھوڑی گڑ بڑ ہو جاتی ہے تو لوگ ڈسٹرب ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہ جمال شاہ اور فریال ،نعیم بخاری اور طاہرہ سید بہت ہی پیاری جوڑیاں تھیں تاہم جب یہ الگ ہوتے تو لوگوں کے دل ٹوٹ گئے۔لوگوں نے کسی کو برا نہیں کہا تاہم وہ ڈسٹرب ضرور ہوئے۔بشری انصاری نے مزید کہا کہ مسائل ہر کسی کی زندگی میں ہوتے ہیں چاہے وہ ڈاکٹر ہو ،انجیئر ہو یا پھر اداکار۔تاہم مجھے لگتا ہے کہ ایسی نجی باتیں عوام سے شئیر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔