بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

صرف اقتدا ر کیلئے بھان متی کا کنبہ جوڑا گیا، مفادات کی ہنڈیا اقتدار کے چولہے پر ہی بھسم ہوگی، لیاقت بلوچ نے ایم کیو ایم بارے حیران کن بات کرتے ہوئے عمران خان کو بھی کھری کھری سنا ڈالیں

datetime 13  جنوری‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ عمران خان سرکار جس طرح آئی تباہی کر کے اسی راستے واپس بھی ہوگی،صرف اقتدا ر کے لیے بھان متی کا کنبہ جوڑا گیا، مفادات کی ہنڈیا اقتدار کے چولہے پر ہی بھسم ہوگی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ

عمران خان نے صرف اپوزیشن، مخالف جماعتوں کے ساتھ ہی نہیں اپنے ممبران اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ بھی غیر سیاسی، غیر جمہوری رویہ اختیار کیے رکھا۔ اب عمران خان کے لیے اقتدار بچانا ترجیح ہے تو انہیں بہت سارے کمپرومائز کرنا ہوں گے۔ آئندہ بجٹ سے پہلے ہر معاملہ عیاں ہوتا جائے گا۔ ایم کیو ایم فطری طور پر کسی کی حلیف نہیں ہمیشہ آلہ کار ہی ہوتی ہے،اصل المیہ تو یہ ہے کہ ہر حکومت انکے ساتھ ماضی کے باوجود انہیں سینے سے لگاتی ہے۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ بھارت میں نریند ر مودی کے فاشسٹ اسلوب حکمرانی کے خلاف پورا بھارت احتجاج کی شاہراہ پر ہے۔ اقلیتوں کے خلاف آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت کا رویہ ہولناک ہے۔ پوری دنیا میں بھارتی حکومت کا انسان دشمن چہرہ بے نقاب ہو گیاہے۔ حکومت پاکستان اس اہم ترین موقع کو ضائع کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناجائز قابض فوج کے مظالم بے نقاب کرنا اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کے لیے حق خود ارادیت کے لیے منظم سفارت کاری ضروری ہے۔ قومی کشمیر پالیسی اور قومی قیادت کا اتفاق ہی پاکستان کے موقف کو عالمی محاذ پر پذیرائی دے سکتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…