عمران خان اور ان کے حواریوں کا نوازفوبیا ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا، نواز شریف کا نام ہی جعلی حکمرانوں کیلئے خطرہ بن چکا، عظمیٰ بخاری کا حیران کن دعویٰ

13  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کا نوازفوبیا ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا،نوازشریف کو ٹی وی پر دیکھ کر حکومت کی عمارت لڑکھڑانے لگتی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس پر رد عمل میں میں عظمی بخاری نے کہا کہ نوازشریف کا نام ہی جعلی حکمرانوں کیلئے خطرہ بن چکا ہے،اگر یہ حکومت2023تک قائم رہنی توملک و قوم کے مزید زوال پذیر ہونے اندیشہ ہے،ان کے کل کا پتہ نہیں اورچلے ہیں 2023 تک وزیراعظم رہنے۔ انہوں نے کہا کہ آل عمرانیت اپنے سیاسی حریفوں کو چلتا پھرتا اور کھاتا دیکھنا بھی برداشت نہیں کر سکتے،حکمرانوں نے عام آدمی سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر پوری طاقت کے ساتھ کھڑی ہے،(ن) لیگ میں ہر حتمی اور آخری فیصلہ قائد نوازشریف کا ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف بہت جلد پاکستان آئیں گے اور دوبارہ وزیراعظم بنیں گے،عمران نامی عذاب الٰہی کو مزید برداشت کرنا اس قوم کیلئے ممکن نہیں،2020تبدیلی اور نئے الیکشن کا سال ہوگا،حکومت کی کرائے کی بیساکھیاں آہستہ آہستہ لڑکھڑانا شروع ہو گئی ہیں، اتحادیوں پر لعن طعن کرنے والے آج ان کے پاؤں چومنے کو تیار ہو گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…