اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

قوم کا مال لوٹنے ، جھوٹے اعداد و شمار پر معیشت چلانے والوں کو علم نہیں وزیر اعظم کی قیادت میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا، فردوس عاشق کا جوابی وار

datetime 13  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ سعید غنی صاحب آپ کی لا علمی پر افسوس ہے، قوم کا مال لوٹنے اور جھوٹے اعداد و شمار پر معیشت چلانے والوں کو یہ بھی علم نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے، ایف بی آر کے پورٹل پر لوگوں کے سفر ،زمین کے لین دین،

ودہولڈنگ اور گاڑیوں سے متعلق تفصیلات میسر ہیں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سعید غنی صاحب آپ کی لا علمی پر افسوس ہے۔ انہوںنے کہاکہ قوم کا مال لوٹنے اور جھوٹے اعداد و شمار پر معیشت چلانے والوں کو یہ بھی علم نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ رواں مالی سال کی ششماہی میں حاصل کردہ ٹیکس 2085ارب ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 16.4فیصد زیادہ ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ درآمدات کی تعداد21فیصد کم ہوئی جبکہ داخلی ٹیکسوں یعنی انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 21.2فیصد ، 34فیصد اور 25.6فیصد اضافہ ہوا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سمارٹ فونز کے ذریعے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کیلئے ٹیکس آسان ایپ متعارف کرایا گیا۔ معاون خصوصی نے کہاکہ عمران خان وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے ملک میں ٹیکس وصولیوں کوایک تحریک کی شکل دی اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پر کام شروع کیا۔ انہوںنے کہاکہ ایف بی آر کے پورٹل پر لوگوں کے سفر ،زمین کے لین دین، ودہولڈنگ اور گاڑیوں سے متعلق تفصیلات میسر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ رواں سال 105ارب کے ری فنڈ جاری ہوئے۔ پچھلے سال 36ارب کے ری فنڈ جاری ہوئے تھے۔ ‎

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…