اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے وفاقی کابینہ سے علیحدگی کے اعلان پر مشیراطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ خالدمقبول صدیقی نے اپنااستعفیٰ براہ راست حکومت کونہیں بھیجا،ایم کیو ایم اتحادی ہے اور رہے گی ۔ہرجماعت کااپنا نقطہ نظرہوتاہے۔انہوں نے کہاایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی
کوشش کریں گے۔کراچی کے مسائل پر فردوس عاشق نے کہا کہ کراچی کے مسائل کو سیاست سے ہٹ کردیکھا جائے،سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت نہ ہونا چیلنج ہے اورکراچی کے مسائل کوئی ایک جماعت حل نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہاکراچی ہر جگہ ہماری ترجیحات میں ہے اوروزیراعظم کاویژن ہے کراچی کودنیاکے بہترین شہروں کی طرح سہولیات دینی ہیں۔