اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

 اقتدار اللہ تعالیٰ کی دین ہے،حکمران غرباء کی آہ سے بچیں، بڑھتی مہنگائی غریب کو خودکشی پر مجبور کررہی ہے، مفتی محمد نعیم نے حکمرانوں کو بڑی بات کہہ ڈالی

datetime 11  جنوری‬‮  2020

کراچی (این این آئی) بڑھتی مہنگائی غریب کو خودکشی پر مجبور کررہی ہے، مہنگائی کے عفریت کو نہ روکا گیا تو درمیانی طبقہ بھی سڑکوں پر آجائے گا، اقتدار اللہ تعالیٰ کی دین ہے حکمران غرباء کی آہ سے بچیں،زائد منافہ خوروں کو اپنی صفوں سے نکالنا تاجروں کی ذمہ داری ہے، کوئٹہ میں مسجد پر حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں تاجروں کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ غربت کے باعث خودکشیوں کا رحجان افسوسناک ہے،عوام سے ترقی اور خوشحالی کے نام پر ووٹ لینے والے حکمرانوں  کے منہ پر طمانچہ ہے،انہوں نے کہاکہ اخباری رپورٹ کے مطابق سندھ بالخصوص تھر میں لوگ غربت، بیروزگاری، بیماری اور علاج معالجہ سے محرومی کے باعث خودکشیاں کررہے ہیں لیکن حکومت کے کوئی اقدامات دور دور تک دیکھائی نہیں دے رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ گزشتہ پندرہ سال سے پیپلزپارٹی سندھ کی حکمران جماعت ہے اور کراچی شہر پاکستان کا معاشی حب ہے یہاں کے عوام کا یہ حال ہوگیا کہ باپ اپنے بچوں کیلئے سردی کے کپڑے خریدنے سے قاصر خودکشی پر مجبورہوا نہ جانے ایسے کتنے واقعات اور بھی ہوں گے،، اقتدار اللہ کی دین ہے وہ لے بھی سکتاہے، حکمران غرباء کی آہ سے بچیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے مہنگائی کے خاتمے پرتوجہ دے لیکن اقتدار اور کرسی کی فکر میں عوام کو مہنگائی کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ایک طرف مہنگائی بے قابو ہے دوسری جانب ملک دشمن عناصر وطن عزیز کے امن کو سپوتاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں بلوچستان میں پے درپے دہشت گردی کے واقعات میں بیرونی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتاہے،نمازیوں کو شہید کرنے والے مسلمان نہیں انسانیت کے دشمن ہیں، پاک فوج اور پوری قوم نے قربانیاں دیکر ملک کا امن بحال کیا ہے دشمن اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے اور نہ ہی یہ بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلوں کو پست کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…