اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مرسڈیز اور بی ایم ڈبلیو کو پیچھے چھوڑ دیا، گزشتہ برس کتنے ہزار ملین کما ئے ؟ جانئے

datetime 10  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (این این آئی)جرمن کارساز ادارے کے برانڈ آئوڈی فروخت میں اضافے کے حوالے سے مرسڈیز اوربی ایم ڈبلیو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سیلز ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ہیلڈیگارڈ ورٹمان نے بتایاکہ گزشتہ برس دنیا بھر میں 1846ملین آؤڈی کاریں فروخت ہوئیں اور 2018 کے مقابلے میں یہ 1.8 فیصد زائد کاریں بنتی ہیں۔

سیلز ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ہیلڈیگارڈ ورٹمان نے بتایاکہ انہیں امید ہے کہ رواں برس بھی ان کی کاروں کی فروخت میں اضافہ ہو گا۔ دسمبر میں سب سے زیادہ آؤڈی کاریں 20.4 فیصد اضافے کے ساتھ یورپ میں فروخت ہوئیں۔ امریکا میں اس برینڈ کی کاروں کی فروخت میں 13.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چین میں یہ اضافہ نو فیصد تھا۔ آؤڈی جرمن کار ساز ادارے فوکس ویگن (وی ڈبلیو) کی ذیلی کمپنی ہے اور اس نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے حوالے سے بھی اپنی کاروں کے معیارات بہتر بنائے ہیں۔دوسری جانب جرمنی کے بی ایم ڈبلیو گروپ نے گزشتہ برس 2.52 ملین کاریں فروخت کیں اور اس طرح اس گروپ نے دو مشہور برطانوی کاروں منی اور رولز رائس کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ مجموعی طور پر گزشتہ برس بی ایم ڈبلیو کاروں کی فروخت میں 1.2 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔جرمن کار ساز ادارے ڈائملر نے سب سے زیادہ مرسڈیز کاریں فروخت کیں۔ مرسڈیز بینز کی 2.46 کاریں فروخت ہوئیں اور اس طرح ان کاروں کی فروخت میں سالانہ 0.7 اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…