جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ ایڈم شیف کو قاسم سلیمانی کے خلاف حملے سے کس نے لاعلم رکھا ؟ اگر انہیں اس بارے میں پتہ چل جاتا تو کیا ہو سکتاتھا ؟ ٹرمپ کا حیران کن  انکشاف

datetime 10  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران کی جانب سے عراق میں فوجی اڈوں پر 16 میزائلوں کے داغے جانے پر اْن کا ملک ایران کے ساتھ جنگ کرنے کے لیے تیار تھا تاہم کوئی ہلاکت نہ ہونے کے سبب ہم جنگ کی طرف نہیں گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے ایک بار پھر باور کرایا کہ 3 جنوری کو بغداد کے ہوائی اڈے پر امریکی حملے میں مارا جانے والا ایرانی سینئر کمانڈر قاسم سلیمانی امریکی مفادات کے خلاف نئے حملوں کی منصوبہ بندی میں

مصروف تھا وہ نہ صرف عراق بلکہ دیگر ممالک میں بھی امریکی سفارت خانوں کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا تھا۔امریکی صدر کے مطابق اگر ایوان نمائندگان میں انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ ایڈم شیف کو قاسم سلیمانی کے خلاف حملے کا علم ہو جاتا تو وہ اس پر عمل درآمد سے قبل ہی میڈیا میں اِفشا کر دیتے۔ ٹرمپ کا اشارہ ایوان نمائندگان بالخصوص ڈیموکریٹک ارکان کی طرف سے کی گئی اْس تنقید اور نکتہ چینی کی جانب تھا جس میں کہا گیا کہ بیرون ملک کسی بھی عسکری حملے پر عمل درامد سے قبل ایوان کو مطلع کرنا ضروری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…