بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک کی تین بڑی پارٹیاں ملکی سلگتے مسائل کے لئے کب متحد ہوں گی، سراج الحق کا چبھتا ہوا سوال

datetime 9  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ ملک میں اس وقت غیریقینی صورتحال کے سبب عوام پریشان ہیں۔ حکمرانوں نے بلوچستان سمیت پورے ملک کویرغمال بنارکھاہے۔بلوچستان کے مسائل کو مرکزی سطح پر سنجیدگی سے نہیں لیاگیابلوچستان کی پسماندگی کی اصل وجہ اقتدارپرستوں کے اپنے ذاتی مفادات ہیں۔بلوچستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ جماعت اسلامی کی مخلص قیادت ہی حل کر سکتی ہے۔

بلوچستان ماضی میں حکمرانوں کی لوٹ مارکی وجہ سے دیگر صوبوں سے پیچھے رہ گیاہے۔بلوچستان میں غیرجانبدار اور موثراحتساب نہ ہونالمحہ فکریہ ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پنجپائی کے دورے کے موقع پر قبائلی رہنما ملک عبد المجید مشوانی اور ملک اسرارمشوانی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں،صوبائی امیر مولانا عبد الحق ہاشمی،ملک عبد المجید مشوانی ملک ا سرارمشوانی،حاجی رازق مشوانی میجرریٹائرڈنورمحمدمشوانی،حاجی حمیداللہ مشوانی،جے آئی یوتھ کے مرکزی نائب صدرجمیل احمدمشوانی،حاجی صدیق مشوانی سمیت قبائلی عمائدین نوجوانوں نے شرکت کی۔ سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ ملک کی تین بڑی پارٹیاں آرمی ایکٹ ترمیم پرتومتفق ہوگئیں دیکھنایہ ہے کہ مہنگائی،بے روزگاری ختم کرنے سمیت ملک کے سلگتے مسائل کے حل کیلئے کب متحدہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال انتہائی اہم صوبہ ہے یہاں کے مسائل حل ہونے کے بجائے دن بدن گھمبیر ہوتے جارہے ہیں بلوچستان کے مسائل جماعت اسلامی کی مخلص قیادت ہی حل کرسکتی ہے۔ وسائل کی فراہمی سمیت وفاق نے سی پیک میں بلوچستان کویکسرنظراندازکردیاہے گیس بلوچستان سے نکل کر پورے ملک کے عوام کو ایندھن فراہم کرتی ہے لیکن بلوچستان کانوے فیصد حصہ اس سہولت سے محروم ہے جن علاقوں کو گیس فراہم کی گئی ہے وہاں بھی پریشر نہ ہونے کی وجہ سے عوام گیس کے بھاری بھرکم بلوں سے پریشان ہیں بلوچستان میں بلزادائیگی کے باوجودصرف چند گھنٹے بجلی کی فراہمی افسوس ناک ہے

حکومت صوبے کے دیرینہ سلگتے مسائل کے حل پر سنجیدگی سے توجہ دے۔ بلوچستان ترقی کریگاتوپاکستان کی معیشت مستحکم ہوگی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبے کی بڑی شاہراہوں کودورویہ کرنے کے ساتھ کوئٹہ پنجپائی براستہ اغبرگ منصوبے کو صوبائی حکومت کی جانب سے پی ایس ڈی پی سے نکالنا افسوس ناک ہے اس منصوبے پرجلدکام شروع کیاجائے۔تقریب سے ملک مجیدمشوانی ملک اسرارمشوانی،ملک مقبول مشوانی حاجی رازق مشوانی اور جمیل احمدمشوانی نے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرسراج الحق کوپنجپائی پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ ہم ہرقسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں پنجپای میں مشوانی قوم کے ساتھ ساتھ دیگر اقوام بھی آباد ہیں ہمیں اتحاواتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں مخلص نیک نام نمائندوں کا انتخاب کرناہوگاتاکہ ہم مسائل کے گرداب سے نکل سکیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…