جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مارچ کے بعد کیاہو گا؟آرمی ایکٹ میں ترمیم تعویزوں کی وجہ سے ہوئی،شیخ رشید نے اپنے آپ کوسیاست کی ابا بیل قرار دیدیا

datetime 9  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم تعویزوں کی وجہ سے ہوئی کیوں کہ یہ لوگ ویسے نہیں مانتے اس لیے تعویز کیے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ

ملک میں اچھی فضا بنی ہے، اپوزیشن نے آرمی ایکٹ پر قانون سازی میں حمایت کی، آرمی چیف کی توسیع ہماری قومی ذمہ داری تھی، پہلے ہی کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم تعویزوں کی وجہ سے ہوئی، تعویزوں کی جب ضرورت ہو کام آتے ہیں، یہ لوگ ویسے نہیں مانتے اس لیے تعویز کیے ہیں، میں سیاست کی ابابیل ہوں، میں نے کہا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کام پکا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا احتساب اور احتساب ہے جو ہر صورت میں ہوگا، مارچ کے بعد احتساب اپنی اصل شکل میں آجائیگا، عمران خان اپنی آئینی مدت پوری کریں گے جب کہ مولانا فضل الرحمان نے دسمبر کی بات کی تھی لیکن دسمبر گزرگیا۔شیخ رشید نے حریم شاہ سے متعلق سوال کو گھٹیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہم لوگوں کے سامنے گھٹیا سوال نہ کریں، حریم شاہ پربات نہیں کروں گا کیونکہ اس سے وہ لوگ سر پر چڑھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…