پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پاک سوزوکی کا مہینے میں4 دن پیداوار بند کرنے کا فیصلہ ،وجہ بھی بتا دی گئی

datetime 8  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) پاک سوزوکی موٹر کمپنی ( پی ایس ایم سی) نے طلب میں کمی کی وجہ سے جنوری کے مہینے کے دوران 4 روز کے لیے ہر پیر کو پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وینڈرز کو جاری ایک نوٹس میں پاک سوزوکی کمپنی نے کہا کہ طلب میں کمی کی وجہ سے رواں ماہ پیر کے دن نان پروڈکشن ڈیز (این پی ڈیز ) کے طور منائیں جائیں گے۔وینڈرز کا کہنا ہے کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے

جنوری کے لیے سب سے زیادہ فروخت ہونے والی 660 سی سی آلٹو کے پیداواری شیڈول میں 25 فیصد کمی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں کلٹس، سوفٹ، بولان اور ویگن آر اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں کمی کے باوجود آلٹو، پاک سوزوکی اور وینڈرز کے لیے اہم ہے۔خیال رہے کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی رواں برس یکم جنوری سے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمت میں 45 ہزار سے 90 ہزار روپے تک اضافہ کرچکی ہے۔ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے گاڑیوں کے مختلف ماڈلز میں 20 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک اضافہ کردیا جس کا اطلاق 16 جنوری سے ہوگا۔مثال کے طور پر ہونڈا سٹی 1.3 ایم ٹی اور اے ٹی کی قیمت 20 ہزار روپے اضافے کے بعد بالترتیب 23 لاکھ 29 ہزار اور 25 لاکھ 9 ہزار ہوجائے گی۔علاوہ ازیں 20 ہزار روپے اضافے کے بعد سٹی 1.5 ایل ایم ٹی 23 لاکھ 89 ہزار روپے، سٹی 1.5 ایل اے ٹی 25 لاکھ 50 ہزار روپے، ایسپائر ایم ٹی 25 لاکھ 39 ہزار روپے اور ایسپائر اے ٹی کی قیمت 27 لاکھ 19 ہزار روپے ہوجائے گی۔سوک ٹربو کی قیمت 80 ہزار روپے اضافے کے بعد 44 لاکھ 79 روپے، 1.8 ایل وی ٹی آئی کی قیمت30 ہزار روپے اضافے کے بعد 37 لاکھ 79 روپے اور 1.8ایل وی ٹی آئی سی وی ٹی کی قیمتیں 50 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 35 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئیں۔‎

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…