منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

انا للہ وانا الیہ راجعون فخر الدین جی ابراہیم انتقال کر گئے

datetime 7  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق چیف الیکشن کمشنر اور سابق اٹارنی جنرل جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم 92 سال سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ان کو میوہ شاہ میں واقع نور باغ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات ،قانون دانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان اور سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم ایک عرصے سے شدید علیل تھے اور منگل کو خالق حقیقی سے جا ملے۔فخرالدین جی ابراہیم 2فروری

1928 کو ہندوستان کے شہر گجرات میں ایک لوئر مڈل کلاس فیملی میں پیدا ہوئے اور 1952 میں برطانیہ سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔فخر الدین جج ابراہیم سپریم کورٹ کے جج رہنے کے ساتھ ساتھ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، گورنر سندھ، اٹارنی جنرل اور وفاقی وزیر قانون کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے تھے۔2013 کے عام انتخابات میں فخر الدین جی ابراہیم چیف الیکشن کمشنر تھے اور سایسی جماعتوں کی جانب سے اس الیکشن پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جس پر انہوں نے الیکشن کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…