پشاور (این این آئی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے بھیجے گئے موسم سرما کے امدای پیکج میں 180 ٹن کے 30ہزار تھیلے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے، پیکج سے ڈیڑھ لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستانی عوام کے لئے موسم سرما کا امدای پیکج بھیجوا دیا گیا، ریلیف مرکز کا کہنا ہے کہ پیکج چاروں صوبوں،آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں
تقسیم کیاجائے گا۔ریلیف مرکز کے مطابق 180 ٹن کے30ہزار تھیلے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے ، ہر تھیلا 2کمبل ،جرابوں کے5 جوڑوں ،دستانوں اور ٹوپیوں پرمشتمل ہے ، سامان خیبر پختونخواکے 6 اضلاع میں تقسیم کیا جائیگا۔ریلیف مرکز کا کہنا تھا کہ امدای پیکج چترال،شانگلہ،بونیر،مانسہرہ ،کوہستان اورسوات میں تھی تقسیم ہوگا، 15 لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج سے ڈیڑھ لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔