واشنگٹن(این این آئی) امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب سے روک دیا، جنرل سلیمانی کے قتل پر جواد ظریف سلامتی کونسل میں مذمتی بیان دینا چاہتے تھے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے جواد ظریف کو روکنے سے متعلق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو ٹیلی فون پر آگاہ کیا، جواد ظریف کو یو این آنے سے روکنے
کا امریکی اقدام 1947 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔خیال رہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکی راکٹ حملے میں ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ جس کے بعد ایران اور امریکا میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، دونوں جانب سے ایک دوسرے کو دھمکیاں دی جاررہی ہیں۔