منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شیخ رشید کیخلاف نیا محاذ کھل گیا، وزیر ریلوے بڑی مشکل کا شکار

datetime 7  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر چوہدری تنویر خان نے تجاوزات کی آڑ میں گھر کی دیواریں گرانے پر تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ رشید اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔

ایک بیان میں سنیٹر چوہدری تنویر خان نے کہاکہ یہ شیخ رشید کی شرارت ہے جس نے انتقامی سیاست کا آغاز کیا، جلد ملک واپسی پر اصل حقائق عوام کے سامنے لاؤں گا۔ چوہدری تنویر خان نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ پولیس ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر اداروں نے سفید جھوٹ پر مبنی ایک ڈرامہ رچایا۔سینیٹر چوہدری تنویر خان نے کہاکہ چادراور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا ،یہ سراسر سیاسی انتقام اور جبر وظلم ہے۔سینیٹر چوہدری تنویر خان نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کو اصل سچ و حقائق کا علم بھی ہے، ایک صدی سے بھی قبل یہ زمینیں خریدی گی تھیں، تبدیل شدہ نئے پاکستان میں ریاستی اداروں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ چوہدری تنویر خان نے کہاکہ پنڈی پوٹھوہار اور پورے پاکستان کے عوام دیکھ رہے ہیں، عوام میرے اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے عرصہ دراز عوامی نمائندہ ہونے کے باوجود ماضی اور اب بھی عوام کی خدمت کی ہے، مجھے اور میرے خاندان کو سچا پکا مسلم لیگی اور نواز شریف، شہباز شریف کا ساتھی ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔چوہدری تنویر خان نے کہاکہ ہم جھکنے ، بکنے اور ہار ماننے والے نہیں ہیں، ہم ہر قسم کی قانوی اور عدالتی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں،اور آغاز بھی کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…