بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان اہم جنگی مشقوں کا آغاز ہو گیا

datetime 6  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین چھٹی دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2020کا آغاز ہوگیا، مشق میں پاک بحریہ کے اثاثوں کے علاوہ چینی بحری اثاثے بشمول جنگی بحری جہاز، فلیٹ ٹینکر اور میرین فورسز حصہ لیں گے،

دو طرفہ مشق خطے میں محفوظ اور مستحکم میری ٹائم ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین چھٹی دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2020کا آغاز ہوگیا، مشق کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کراچی میں ہوا،چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈانگ ڑن تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق سی گارڈینز کراچی اور پاکستان کی سمندری حدود میں منعقد کی جائیگی۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق نے کہا کہ مشق سی گارڈینز کا انعقاد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے نئے دور کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔مشق میں پاک بحریہ کے اثاثوں کے علاوہ چینی بحری اثاثے بشمول جنگی بحری جہاز،فلیٹ ٹینکر اور میرین فورسز حصہ لیں گے،مشق سی گارڈینز 2020 کا مقصد سمندری خطرات کے خلاف پیشہ ورانہ تجربات کا تبادلہ اور بحری تعاون کا فروغ ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ یہ دوطرفہ مشق خطے میں محفوظ اور مستحکم میری ٹائم ماحول کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…