ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کا مئوقف پاک فوج کی پالیسی بن گئی ، آرمی چیف نے وزیراعظم کی خواہش کے مطابق امریکہ کو’’خاص‘‘پیغام دے دیا

datetime 6  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و کالم نگارارشاد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج وزیراعظم عمران خان کا موقف فوج کی پالیسی بن چکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے بعد بروز جمعہ کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاک فوج کےسربراہ قمر جاوید باجوہ سے ٹیلفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر پیدا ہونیوالی صورتحال سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کیساتھ ہونے

والی گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین خطے میں امن و استحکام اور وسیع مفادکیلئے کشیدگی کو کم کرنے کیلئے مکمل تحمل و صبر اور تعمیر ی روابط قائم کریں ۔سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ آج پاک فوج نے جو امریکہ کو جنگ کا حصہ نہ بننے کا دوٹوک جواب دیا ہے ۔ یاد رہے یہ دراصل وزیراعظم عمران خان کی پالیسی ہے جس پر عمران خان بیس سال سے کھڑا ہے کہ پاکستان کو کسی دوسری کی جنگ کا حسہ نہیں بننا ۔ آج عمران خان کا وہ موقف افواجِ پاکستان کی پالیسی بن چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…