ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کی پیش گوئی، پہاڑوں پر برف باری متوقع

datetime 6  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر میں اکثر مقامات پرجبکہ بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر بر فباری متوقع ہے۔میڈیا ر پورٹ کے مطابق بلوچستان کے تمام اضلاع میں اکثر مقامات پر

بار ش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ شدید بارش اور برفباری کے باعث بلوچستان کے شمالی اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،شمالی بلوچستان میں موسلادھار بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے۔صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔  جنوبی/وسطی پنجاب ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، سرگودھا، خوشاب، لاہور، جھنگ اور  فیصل آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ ، گجرات ،منڈی بہائوالدین اورخافظ آباد میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔بالائی سند ھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، شہید بینظیرآباد اور روہڑی میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر دھند چھائی رہی جب کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش میں قلات17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی اور سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…