منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

کینیا میں فوجی اڈے پر حملے میں امریکی فوج کا کتنا بھاری نقصان ہوا؟امریکہ نے خود ہی اعتراف کرلیا

datetime 6  جنوری‬‮  2020 |

واشنگٹن /نیروبی(این این آئی)عسکریت پسند تنظیم الشباب کی جانب سے کینیا میں امریکی فوج کے زیرِ استعمال فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ۔ہلاک ہونے والے میں ایک امریکی فوج کا اہلکار جبکہ دو کانٹریکٹرز (ٹھیکے دار) شامل ہیں۔ سمبا کیمپ نامی فوجی اڈہ امریکی اور کینیا کی افواج کے زیر استعمال ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں امریکی

محکمہ دفاع کے دو مزید اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔ یہ حملہ اتوار کی صبح کینیا کے ساحلی علاقے لامو پر واقع بحری اڈے پر کیا گیا۔بیان کے مطابق زخمی ہونے والے امریکی اہلکاروں کو بیس سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔کینیئن ڈیفنس فورسز (کے ڈی ایف) کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مندا ہوائی پٹی پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی‘ تام اس حملے کو پسپا کر دیا گیا جس کے تتیجے میں چار شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…