اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کی جانب سے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے مابین جنگ یا تصادم کی صورت میں پاکستان کے لئے بڑی آزمائش ہو گی۔دوسری جانب عراق کی وزارتِ خارجہ نے بغداد میں امریکی سفیر کو طلب کرکے ان
سے عراق کی خود مختاری کی خلاف ورزی پر سخت احتجاج کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں عراق میں امریکا کے فضائی حملوں کو ملک کی خود مختاری کی ننگی خلاف ورزی اور امریکا کی قیادت میں اتحاد کے ساتھ طے شدہ سمجھوتے کے منافی قراردیا اورکہاکہ عراق کی سرزمین کو ہمسایہ ممالک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔