پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سلامتی کونسل فیصلوں میں حق خودارادی کا اعتراف کیا گیا،بھارتی مداخلت سلامتی کونسل کو کس کام سے روک رہی ہے؟ وزیراعظم عمران خان کا دعویٰ

datetime 5  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر72 سال سے غیرقانونی قبضہ بربریت کی داستان ہے، 9 لاکھ قابض فوج نے خطے کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ 5 جنوری کشمیریوں کے بنیادی حقوق برقرار رکھنے کے عزم کو تقویت دیتا ہے، اسی دن 1949 میں یو این نے حق خودارادیت کے حصول کا عہد کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پانچ جنوری کا دن عالمی برادری کو کشمیریوں سے وعدوں کی تکمیل

کا احساس دلاتا ہے، جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل فیصلوں میں حق خودارادی کا اعتراف کیا گیا، بھارتی مداخلت کے باعث سلامتی کونسل وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر72 سال سے غیرقانونی قبضہ بربریت کی داستان ہے، 9 لاکھ قابض فوج نے خطے کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ 5 اگست کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں دہشت گردی کی نئی لہر کا آغاز کیا، بے گناہ افراد، خواتین، بچوں اوربوڑھوں کے انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…