اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایران ،امریکہ کشیدگی سے متعلق با ت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بہت سی افواہیں زیر گردش ہیں، ایرانی جنرل واقعہ کے بعد دفتر خارجہ نے بیان دیاہے ،خطے میں امن کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے،خطے میں امن خراب کرنے والوں کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے،ایرانی جنرل پر حملے کے بعد خطے کی صورتحال میں تبدیلی آئی، آرمی چیف سے
مائیک پومپیو نے 2باتیں کی، پومپیو نے کہا حالات بہتر ہونے کے باوجود خطہ ابتری کی طرف جارہا ہے،آرمی چیف نے کہا خطے کے ممالک میں کشیدگی کم ہونی چاہئے، افغان مصالحتی عمل خراب کرنے کی کوشش سے اجتناب کرنا چاہئے ،بھارتی دھمکیو ں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کا دفاع کرنا جانتی ہیں،بھارتی جارحیت پر بھارت کے 2طیارے گرائے،بھارتی آرمی چیف بیانات سے اپنی جگہ بنانا چاہتے ہیں۔