جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

رواں عمرہ سیزن میں کتنے لاکھ ویزے جاری کیے جائیں گے؟ پاکستانی معتمرین کیلئے کونسا پروگرام لانچ کر دیا گیا ؟ جانئے

datetime 5  جنوری‬‮  2020 |

جدہ(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے رواں عمرہ سیزن کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دئیے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ تفصیلات یکم محرم 1441 ہجری سے 7 جمادی الاولی 1441 ہجری تک کی ہے۔ اس مدت کے دوران بائیس لاکھ اکتالیس ہزار ایک سو بیالیس معتمرین مملکت آئے

جب کہ سترہ لاکھ پچانوے ہزار آٹھ سو چھپن افراد عمرے کے مناسک اور زیارت مکمل کر کے مملکت سے واپس لوٹے۔مملکت آنے والے معتمرین میں 2,120,677 معتمر فضائی راستے سے 116,537 معتمر زمینی راستے سے اور 3,928 معتمرین سمندری راستے سے پہنچے۔سعودی وزارت حج وعمرہ کے میڈیا ایڈوائزر ایمن العرفج کے مطابق گذشتہ بدھ کے روز سے مملکت کے بیرون سے آنے والے معتمرین پر جامع انشورنس پروگرام کے اطلاق کا آغاز ہو گیا۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق رواں سیزن میں معتمرین کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان سے 532,634،انڈونیشیا سے 477,554اوربھارت  سے 280,388معتمرین نے عمرہ اداکیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…