ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ فوجی کارروائی کا جواب فوجی کارروائی‘‘کون کرے گا کب ہو گی اور کہاں ہو گی ؟ایران نے امریکہ کو خبر دار کردیا

datetime 5  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقوام متحدہ( آن لائن ) میجر جنرل قاسم سلیمانی کی  ہلاکت ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تنائو میں اب تک آنیوالی ڈرامائی شدت ہے باوجود یہ کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اصرار ہے کہ وہ جنگ نہیں چاہتے ۔تاہم گزشتہ رات ایرانی سفیر ماجد تخت روانچی نے کہا کہ درحقیقت یہ امریکہ کی جانب سے ایرانی عوام کے خلاف ایک جنگی کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا امریکہ نے ہمارے اعلیٰ جنرلوں میں سے ایک کے خلاف دہشت گرد کارروائی کرکے انہیں قتل

کرنے کے بعد فوجی جنگ کا آغاز کیا ہے تو اب ایران سے اور کیا توقع کیا جاسکتی ہے ، ہم خاموش بیٹھے نہیں رہ سکتے ، ہمیں کارروائی کرنی ہے اور ہم کارروائی کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ جو کچھ پیش آیا ہم اس پر آنکھیں نہیں بند کرسکتے ، بے شک انتقام ہو گا اور سخت انتقام ہو گا ۔انہوں نے اپنے انٹرویو کا ان اختتامی الفاظ کے ساتھ کیا کہ فوجی کارروائی کا جواب فوجی کارروائی ہوتی ہے ، کون کرے گا ، کب ہو گی اور کہاں ہو گی ؟ یہ مستقبل میں نظرآئے گا ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…